23 نومبر، 2009، 11:09 AM

فضائی مشقیں

ایٹمی تنصیبات پر اسرائیل کے ممکنہ حملے کا بھر پور جواب دیا جائے گا

ایٹمی تنصیبات پر اسرائیل کے ممکنہ حملے کا بھر پور جواب دیا جائے گا

ایرانی ایئر ڈیفنس کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایرانی فضائی حدود کی حفاظت ایرانی فضائیہ کی اہم ذمہ داری ہے دشمن کے ممکنہ حملے کا بروقت اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ارانی فوج اور سپاہ کی پانچ روزہ مشترکہ دفاعی فضائی مشقوں کا آغاز ہوگیا ہے جس کا مقصد جس کا مقصد دشمن کے ممکنہ حملے کا جواب دینے کی مکمل تیار ہے ایرانی ایئر ڈیفنس کے سربراہ میجر جنرل میقاتی نے کہا کہ ان مشقوں کو مقصد فضائی حملے اور فضائی نگرانی کے خطرے سے نمٹنا ہے۔ ان فوجی مشقوں میں چھ لاکھ مربہ کلو میٹر کے علاقے کا احاطہ کیا جائے گا اور اس کا مقصد ایران کی دفاعی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی فضائی مل کی حفاظت اور دشمن کے ممکنہ حملوں کے لئے مکمل طور پر آمادہ ہے اور سپاہ اور فوج کی مشترکہ مشقیں اسی آمادگی کا حصہ ہیں۔ اسرائیل نے کئی بار ایران کے پرامن ایٹمی تنصیبات پر حملے کی دھمکی دی ہے دفاعی مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل نے یہ تاریخی غلطی کی تو اسے اس کے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑےگا اور ایرانی تل ابیب تک اس کا پیچھا کریں گے۔

 

News ID 988677

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha